سفوف یورک ایسڈ
*بہترین ہاضم کے دو نسخہ جات پیشِ خدمت ہیں*
*١۔جوارشِ جالینوس*
*هوالشافی:*
١۔خولنجاں ٧گرام
٢۔سنبل الطیب ٧گرام
٣۔الائچی کلاں ٧گرام
٤۔تج ٧گرام
٥۔دار چینی ٧گرام
٦۔قرنفل ٧گرام
٧۔ناگرموتھا ٧گرام
٨۔زنجبیل ٧گرام
٩۔فلفل سیاہ ٧گرام
١٠۔فلفل دراز ٧گرام
١١۔قسط ٧گرام
١٢۔عود بلسان ٧گرام
١٣۔آسارون ٧گرام
١٤۔چرائتہ شیریں ٧گرام
١٥۔زعفران ٧گرام
١٦۔مصطگی رومی ١٨گرام
١٧۔شھد تمام ادویہ کے وزن سے تین گنا۔
*ترکیبِ تیاری:*
زعفران کے علاوہ تمام ادویہ کو کوٹ کر باریک کرکےشھد میں ملادیں۔زعفران کو بھی ایک تولہ عرقِ گلاب میں کھرل کرنےکےبعد شامل کر دیں بس جوارشِ جالینوس تیار ہے۔
*مقدار خوراک:*
٢گرام تا ٥گرام۔
*فواٸد:*
تمام ہاضم ادویہ کی سرتاج ھے۔ضعفِ معدہ،ضعفِ قلب و جگر کے لیے خاص دوا ہے۔
*٢۔بےمثال ہاضم*
*ھوالشافی:*
١۔ریوند خطائی 80گرام
٢۔زنجبیل 50گرام
٣۔مرچ سیاہ 50گرام
٤۔فلفل دراز 50گرام
٥۔پودینہ خشک 300گرام
٦۔نمک سیاہ 200گرام
٧۔نوشادر ٹھیکری 200گرام
٨۔گندھک آملہ سار 200گرام
٩۔سوڈا بائی کارب 200گرام
١٠۔سونف 200گرام
١١۔اجوائن دیسی 200گرام
١٢۔سناء مکی 100گرام
*مقدارِ خوراک:*
ایک تا ڈیڑھ گرام ہمراہ آبِ تازہ۔
*خواص وفوائد:*
*١۔* بہترین ہاضم طعام ہے۔
*٢۔* نفخ شکم کاخاتمہ اور غلیظ ریاح کو خارج کرتاہے۔
*٣۔* معدے میں صفرا کی کمی کو پورا کرتاہے۔
*٤۔* ترش ڈکاریں،پیٹ میں ہوا کا گولہ،بدہضمی،پیٹ درد، بھوک نہ لگنا کےلیےبےمثال ہے۔
*٥۔* قبض،خارش،پھوڑے پھنسیاں اورپرانی پیچش کےلیےنافع ہے۔
*٦۔* احتلام مزمن ،ضعف معدہ و جگر کے لیے آب حیات ہے۔
*٧۔* یورک ایسڈ و کولیسٹرول کےلیےبھی فاٸدہ مند ہے۔
حکیم عبدالغفار
00923003745763

Comments
Post a Comment