مقوی دل


 مرکب جواہرات فیضی:-


ضعف قلب ۔ خفقان۔ دھرکا٫ غشی وغیرہ امراض قلبی کو نافع ہے۔ اعادہ قوت اور ضعف و نقاہت میں اس کا استعمال فوراً فائدہ دکھاتا ہے۔ حرارت عزیزی کو بڑھاتا ہے۔ دل کو مضبوط اور قوی کرتا ہے طبیعت میں بشاشت پیدا کرتا ہے۔ بارہا اس کو بنایا گیا۔ اکسیر صفت اور قوی نفع بخش پایا۔ اصل بات یہ ہے کہ تمام امراض دل کے لئے اس کے مقابلہ میں کوئی چیز نہیں دیکھی گئی۔ ضعف دل و نقاہت کو دور کرنے کے لئے یہ نہایت بھروسہ کی چیز ہے۔

ھوالشافی ۔۔

زمرد۔     12 گرام 

 عقیق۔  12 گرام 

  نیلم۔    12 گرام 

 فیروزہ۔ 12 گرام 

 بسد۔    12 گرام 

 کہربا۔    12گرام 

 مروارید۔  12گرام 

 لاجور و مغسول۔  12 گرام

 یاقوت سرخ۔  12 گرام

 یاقوت کبود۔  12 گرام

 یاقوت اصفر۔  12 گرام

 سنگ یشب سبز۔  12 گرام 

مصطگی رومی 12 گرام 

 زہر مہرہ خطائی 36 گرام

ورق نقره۔  12 گرام

 ورق طلا۔  6 گرام 

 مومیائی۔  6 گرام

 جدوارخطائی۔  6 گرام

 نارجیل خطائی۔  6 گرام 

 عنبر۔               5 گرام

مشک خالص۔    2 گرام 

عرق گلاب سہ آتشہ۔ 2 بوتل

عرق گاؤ زبان۔  1 بوتل 

 عرق کیوڑہ۔     1 بوتل

 ترکیب و تربیت:-

مشک اور عنبر کو عرق کیوڑہ میں حل کر لیں

حجریات کو عرق گلاب 🌹 میں مکلس کرلیں

باقی ادویات کا پاؤڈر بنا لیں

اب کھرل میں پاؤڈر ادویہ اور مکلسات ڈال کر کھرل کرنا شروع کریں سب سے پہلے عنبر اور مشک ملا عرق ڈال کر کھرل کرتے جائیں آخر میں باقی ماند عرق گلاب ملا کر کھرل کرتے جائیں آخر میں خشک کو اچھی طرح کھرل کر کے مانند غبار ہونے پر محفوظ الہوا شیشی میں بند کر لیں

یاد رہے یہ کم ازکم آٹھ ہفتے کامل رگڑائی کھرل سے مانند غبار پانی میں مکمل حل پذیر حالت میں آئے گا پھر ہی اس کے وہ اثرات سامنے آئیں گے جو مریض کی حالت بدل کر رکھ دیں گے

خوراک :- 

ایک چاول سے آدھاچاول تک ہمراہ خمیرہ گاؤ زبان عنبری جواہر دار 5 گرام کیساتھ استعمال کریں 

فوائد:-

 مقوی اعضاء رئیسہ دافع نقاہت وضعف اختلاج القلب کواز حد مفید ہے۔ دل کے مریضوں کے لیے نایاب تحفہ ہے۔ دل کی تمام بیماریاں اختلاج قلب ، دل کا دھڑکنا ، دل کی کمزوری، خفقان وغیرہ کیلئے نہایت مفید ہے۔ تمام اعضاء رئیسہ کو تقویت دیتا ہے۔ چند خوراکوں سے تمام اعضاء رئیسہ طاقتور ہو جاتے ہیں۔ انسانی جسم میں دل کا مقام بادشاہ جیسا ہے سارے اعضاء کی قوتیں دل کی قوت کے تابع ہیں جب دل کمزور ہو جاتا ہے تو بقیہ تمام اعضاء میں کمزوری آ جاتی ہے اور قوت باہ جو ان ساری قوتوں پر موقوف ہے وہ بھی کمزور ہو جاتی ہے جب دل کمزور ہو جاتا ہے تو مباشرت کا ارادہ کرنے یا عورت کو اپنے قریب پاتے ہی دل دھڑکنے لگتا ہے زیادہ کمزوری آ جانے پر ہاتھ پاؤں بھی کانپنے لگتے ہیں خواہش جماع کم یا بالکل زائل ہو جاتی ہے اگر جماع کی قوت ہو بھی تو جماع میں لذت محسوس نہیں ہوتی جماع کے بعد مریض بڑی کمزوری محسوس کرتا ہے اور بعض اوقات بغیر انزال کے ہی انتشار ختم ہو جاتا ہے۔ کامل انتشار ، قوت باہ ، اعضاء رئیسہ کی تمام طاقتوں کی بحالی کا اصل جوہر ہے 

شوگر کے مریضوں کے اعضاء سوکھ کر سیاہ ہو جانا بھی دل کی کمزوری پر دلیل ہے 

والسلام 

حکیم عبدالغفارحیدرآباد

+923003745763

Comments

Popular posts from this blog

عورت میں جنسی کمی علاج

سرعت انزال اور ٹاٸمنگ

تیزابیت گیس کا علاج