مثانہ کی کمزوری
مثانہ کی کمزوری کیلئے قیمتی نسخہ
شوگر کے مریضوں کو بار بار پیشاب کی تکلیف سے نجات دلائے
بوجہ شوگر بار بار پیشاب کا آنا یا مثانہ کی کمزوری کی وجہ سے پیشاب پر کنٹرول نہ رہنا، پیشاب اکثر اوقات کپڑوں میں ہی نکل جانا یا ایسے مریض جن کا یہ مسئلہ ہے کہ موسم سرما میں جب ٹھنڈی ہوائیں چلتی ہیں تو ان کا پیشاب پر کنٹرول ختم ہو جاتا ہے یا ایسے افراد جن کو رات میں دو، تین مرتبہ پیشاب کے لئے اٹھنا پڑتا ہے، ایسے تمام مریضوں کے لئے یہ نسخہ انتہائی مفید اور اکثیر ہے۔ بار بار پیشاب کا آنا شوگر کی علامت نہیں ہے اسے مرض کثرت بول کہا جاتا ہے لیکن احتیاطاً شوگر کا ٹیسٹ کروالیا جائے تو بہتر ہے۔ کثرت بول کسی بھی وجہ سے یا عمر کے کسی بھی حصہ میں ہو یہ نسخہ استعمال کر کے اس مرض سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔
یہ نسخہ مثانہ کو بے پناہ طاقت دیتا ہے، اعضائے رعیسہ کی طاقت کو بحال کرے گا، قوت مدافعت میں اضافہ کرے گا اور شوگر کے مریضوں کی شوگر کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوگا۔ نسخہ استعمال کرنے کےدوسرے دن ہی افاقہ محسوس ہوجائے گا۔
ھوالشافی!!۱
تخم بوہڑ، تخم جامن، آنبہ ہلدی، کریلا خشک، تل سیاہ، کلونجی،
ان تمام اجزاء کی دو، دو تولہ مقدار لے کر سفوف تیار کر لیں۔
500 ملی گرام کے کیپسول بھر لیں۔
ایک کیپسول صبح ناشتہ کرنے کے آدھا گھنٹہ بعد اور ایک کیپسول رات کے کھانے کے بعد ہمراہ پانی استعمال کریں۔ اللہ شفا دے گا۔
حکیم عبدالغفار
رابطہ نمبر 03003745763

Comments
Post a Comment